• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائجیریا میں گاؤں پر شدت پسندوں کا حملہ، 30 افرادہلاک

نائجیریا کےشمال مشرقی صوبے میں شدت پسندوں نے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 افرادہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شدت پسندوں نے صوبہ بورنو کے دیہاتی علاقہ اونو پر اتوار کی رات حملہ کیا، ابھی تک کسی بھی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق انتہاپسند گروپ بوکو حرام سے ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات کو پیش آیا اور پانچ گھنٹے تک جاری رہا، حملہ آوروں نے کارروائی سے پہلے گائوں کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے بلاک کردیئے تھے۔

تازہ ترین