• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعامی رقم نہ ملی تو اسنوکر سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا، محمد آصف

انعامی رقم نہ ملی تو اسنوکر سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا، محمد آصف


دوسری بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد بھی محمد آصف کو حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملی، محمد آصف سمیت تمام کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کی۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ انعامی رقم نہ ملی تو اسنوکر کے کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

محمد آصف جنہوں نے گزشتہ سال دوسری بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا، لیکن انعامی رقم اس بار بھی نہ ملی، محمد آصف نے نیشنل چیمپئن شپ میں سیاہ پٹی باندھ کر مقابلوں میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: انعامی رقم کا معاملہ، اسنوکر وفد کی صدر سے ملاقات

اُن کا کہنا تھا کہ اپنا حق مانگ مانگ کر تھک گیا، صورتحال یہی رہی تو اسنوکر سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔

محمد آصف سے اظہار یکجہتی کے لیے دیگر کھلاڑیوں نے بھی سیاہ پٹی باندھیں، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ اور شریک چیئر مین عالمگیر شیخ نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا۔

دونوں عہداروں کا کہنا ہے کہ اسپورٹس پالیسی کے تحت ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑی ایک کروڑ روپے انعامی رقم کا حق دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محمد آصف دوسری مرتبہ اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے

محمد آصف نے 2012 کے بعد 2019 میں ورلڈ ٹائٹل جیتا، اس کے علاوہ سکس ریڈ بال اور ٹیم چیمپئن شپ کے بھی عالمی اعزاز اپنے نام کیے، ایشائی سطح پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز لیکر آئے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ان کی تین کروڑ روپے کی مقروض ہے۔

تازہ ترین