• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ کے گھر کے باہر جشن کا سماء، والد خوش

ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ کے گھر کے باہر جشن کا سماء، والد خوش


بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ کے محلے والوں نے بھی ان کے گھر کے باہر جشن منایا جبکہ اس موقع پر ان کے والد بھی خوش دکھائی دیے۔

نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے۔

ان کی اس کارکردگی پر لوئر دیر میں ان کے گھر کے باہر اہل علاقہ کی خوشی دیدنی تھی۔

فاسٹ بولر کے گھر کے باہر ان کے اہلخانہ کے ساتھ محلے کے دیگر لوگوں نے بھی جشن منایا۔

نسیم شاہ کے گھروالوں، رشتہ داروں اور دوستوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

تازہ ترین