لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں مکان کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ راہ گیر خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق وقار اور ارسلان نامی ملزمان کامین بازار قلعہ گجر سنگھ میں عاصم کے ساتھ مکان کا تنازع تھا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عاصم کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے لاش مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔