• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سے آج ہزاروں افراد کا قافلہ شیرپائو جائے گا

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ہاشم رضا ایڈوکیٹ پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین ملک عدیل اعوان اور پراونشل کمیٹی کے رکن الحاج ملک سلیم خان چمکنی کی سربراہی میں آج گیارہ فروری کو دس بجے پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کی تمام وارڈز اور ضلع پشاور کی تمام یونین کونسلوں سے قومی وطن پارٹی کے کارکنوں طلبا نوجوانوں اور تاجروں کا بڑا قافلہ شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو کی برسی کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لئے پشاور سے شیرپائو چارسدہ جائے گا ۔ جلسہ کے موقع پر پشاور چارسدہ روڈ جی ٹی روڈ تنگی روڈ مردان روڈ صوابی روڈ چارسدہ رجڑ اتمانزئی ترنگزئی اور شیرپائو کے بازاروں کو پختونوں کے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو پختونخوا جمہوری اتحاد کے سربراہ سکندر حیات خان شیرپائو کی بڑی بڑی تصاویر اور قومی وطن پارٹی کے پرچموں سے نہایت ہی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے برسی کے جلسہ میں شرکت کے لئے پشاور سے خواتین اور وکلا کا قافلہ بھی شیرپائو چارسدہ جائے گا۔
تازہ ترین