پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ انقلاب پولیس نے موبائل پر آرڈر لیکرمنشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے لاکھوں کی منشیات برآمد کر لی۔ ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کواطلاع ملی کہ محلہ میاگان موسیٰ زئی میں ایک شخص موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصو ص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرتاہے، جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے چھاپہ مارکر مشہور منشیات فروش فہیم الیاس عرف ٹیٹارے ولد سلطان کوگرفتار کرلیا۔