• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے اردو میں ٹوئٹس کر کے جہاں پی ایس ایل کے لیے اپنا جوش و جذبہ دکھایا وہیں پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں ، یہ کرکٹ نہیں بلکہ اس سے آگے کی چیز ہے۔

ان کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ڈیرن سیمی کا اردو میں ٹوئٹ کرنے پر گوگل ٹرانسلیشن کی مدد لینے پر مذاق بھی بنارہی ہے وہیں کچھ لوگ پی ایس ایل ٹیموں کے پسندیدہ کپتان کی اس کاوش کو سراہ بھی رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ڈیرن اردو میں ٹوئٹ کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے آغاز سے متعلق لکھا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے پی ایس ایل ایک معنی خیز ایونٹ ہے اور انہیں بھی پشاور زلمی میں شامل ہونے اور پاکستان میں جوش و جذبے کے ساتھ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

  یہ بھی دیکھئے: پی ایس ایل4، ڈیرن سمی کا چار گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا


پی ایس ایل میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کو پاکستانیوں کی محبت کا جواب انتہائی عاجزی کے ساتھ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

2017 میں 36 سالہ ڈیرن سمی نے پشتو زبان میں ٹوئٹ کر کےشائقین کے دل جیتے تھے

تازہ ترین