• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر عالم نے سابق اطالوی سفیر کی تعریف میں ایکویڈیو شیئر کردی


پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم نے پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹیفانو پونٹیکورون کی مدت ختم ہونے پر ایک تعریفی ویڈیو شیئر کی ہے ۔

فخر عالم نے اطالوی سفیراسٹیفانو پونٹیکورون کے لیے شیئر کئے گئے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ سے بات چیت کرنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

میری خواہش ہے کہ مجھے آپ کو زیادہ جاننے کا موقع ملے ، آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے۔ مستقبل میں آپ سے ملنے کا خواہاں ہوں۔

اپنے پیغام کے آخر میں فخر عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں ۔


جواب میں سابق اطالوی سفیر نے بھی فخر عالم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا فخر عالم کے خوبصورت لفظوں نے انہیں جذباتی کردیا۔

انہوں نے فخر عالم کی تمام تر محبت کو دیکھتے ہوئے اور ان سے ملاقات کی خواہش کے جواب میں لکھا کہ وہ بھی اٹلی یا پاکستان میں فخر عالم سے ملنے کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فخر عالم کا دوست بننا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان مں اپنی تعیناتی کے دوران جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کے بعد اطالوی سفیر سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہے اوردونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون سمیت سماجی ، ثقافتی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر جاری کرتے رہے۔

تازہ ترین