• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر، شائقین بےتاب

لاہور: پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر، شائقین بےتاب


لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سیزن فائیو کا میلہ سجانے کے لیے جہاں انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے سخت محنت کر رہے ہیں وہیں شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہیں۔ جیسے جیسے 20 فروری کا دن قریب آ رہا ہے، لوگوں کی بے تابی بڑھتی جارہی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا کاؤنٹ ڈاؤن سنگل ہندسے پر آگیا ہے، میلہ 20 فروری کوسجے گا۔ لاہوریے چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں رنگ برنگی جھنڈوں کی بھر مار ہے جبکہ شائقین نے سیٹیاں، باجے، بھونپو اور بیجز بھی تیار کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کا مکمل شیڈول

لڑکے لڑکیوں نے میچ دیکھنے کے لیے گروپ بنا لیے، جو خُوب ہلہ گُلہ کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات لاہور قلندرز کی فین ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں صرف لاہور قلندرز کوسپورٹ کریں گی، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ وہ تو لالہ آفریدی کے چوکے چھکے دیکھنا چاہتی ہیں۔

ایونٹ میں شریک ٹیموں اور شائقین کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار الرٹ ہیں، سی سی پی او لاہور روزانہ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین