لاہور (نمائندہ جنگ)شوگر مافیا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع، صرف 3روزمیں 3کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار 750 روپے مالیت کی 4لاکھ 17ہزار 350کلو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی چھاپے مار کر برآمد کر لی گئی۔
8گودام سیل،5 کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،زخیرہ اندوزی اور زائد قیمت پر چینی کی فروخت پر 3 تاجر گرفتار کرلئے گئے ، تاجروں نے چینی کنٹرول ریٹ پر فروخت کرنے کے حلفیہ بیان جمع کرا دیئے۔
مزید چھاپے مارے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی حکومت لاہور نے چینی ذخیرہ کرنےوالوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سستی چینی خرید کر رمضان کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی تاکہ رمضان میں چینی مزید مہنگی فروخت کرکے غیر قانونی طور پر بھاری منافع کمایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں غیر قانونی طور پر زیادہ منافع کیلئے ذخیرہ کی گئی چینی کے گوداموں پر 3روز میں مجموعی طور پر مار گئے 100چھاپوںمیں4لاکھ 17ہزار 350 کلو گرام چینی کے 50کلو والے 8ہزار 3سو 47تھیلے قبضہ میں لئے۔
جنگ کو موصول دستاویز کے مطابق 9فروری کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ہنجروال کے علاقے میں الرحیم سٹور پر چھاپہ مار کر 32ہزار کلوچینی کے 50چینی کے 650بیگز 50 کلو وزن والے برآمد کئے۔