• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفندیار خان آئی جے ٹی جامعہ پشاور کے سیکرٹری مقرر

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کی تنظیمی کمیٹی کا پہلا اجلاس ناظم عماد نظامی کی صدارت میں ہوا جس میں ناظم کیمپس شفیق الرحمٰن نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ناظم کیمپس نے تنظیمی کمیٹی سے مشاورت کے بعد اسفندیار خان کو معتمد (جنرل سیکرٹری)جامعہ پشاور مقرر کیا۔ شعبہ بیت المال کے لئے ارشد اقبال، ایڈمن کمیٹی کے لئے عابد خان، شعبہ تنظیم و تربیت کے لئے انوراللہ اور شعبہ نشر و اشاعت کے لئے سعود خان کو انچارج، آفتاب یوسفزئی کو سائنس بلاک، عبد الرب کو آرٹس بلاک، محمد ریاض کو اکیڈمک بلاک اور تقویم کو ہاسٹل بلاک کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین، چار اور پانچ مارچ کو جامعہ پشاورمیں گیارہویں بین الاقوامی سالانہ کتب میلے کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔
تازہ ترین