• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں مزید1638کیسز رپورٹ ،تعداد44200ہوگئی


چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے بیمار مزید 97 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 97 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1ہزار113 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کوروناوائرس کے مزید 39 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے ۔

تازہ ترین