• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرادعلی شاہ کی عوامی عہدہ کیلئے نااہلی ،لارجر بنچ بنانےکیلئےنئی آئینی درخواست دائر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی مبینہ اقامہ کی بنیاد پر عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے لارجر بینچ بنانے کے حوالے سے ایک نئی آئینی درخواست دائر کردی ہے جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزارروشن ابڑو کے وکیل حامد خان نے موقف اپنایااس مقدمہ میں اھم قانونی نکات ہیں اس لئے اس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کے وکیل مخدوم علی خان نے موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ کی درخواست پراپنا جواب جمع کرانا چاہتے ہیں اس لئے انہیں مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت نے انہیں مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین