• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر اب کوالٹی کی شکایت نہیں، عمر لودھی

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ دو تین ماہ میں ہم نے کوالٹی کنٹرول سخت کیا ہے اب کہیں پر بھی کوالٹی کی شکایت نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے کہا کہ 4 ہزار یوسی لیول پر یوٹیلٹی اسٹورز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں، ان کی قیمتیں پرانی ہیں اور کو ئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

عمر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں بھی ہماری کوشش ہوگی کہ موجودہ قیمتیں برقرار رہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ایشیا کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر اسٹورز کی چین ہے لیکن گزشتہ 5سالوں سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن 13 ارب روپے کے خسارے میں جارہی تھی اور 14 اپریل 2014 کو اس وقت کی حکومت کی جانب سےیوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی سبسڈی بند کردینے سے بحران پیدا ہو گیا تھا۔

تازہ ترین