آپ آف لائن ہیں
ہفتہ10؍شعبان المعظم 1441ھ4؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جمشید دستی کی 29 مقدمات میں ضمانت، رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی 29 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔

مظفر گڑھ پولیس نے جمشید دستی کو آئل ٹینکر کیس میں حفاظتی ضمانت ہونے کے باوجود ایک پرانے مقدمہ میں گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جس پر ان کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا تھا ۔

جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری غیر قانونی ہے، جس پر مظفر گڑھ پولیس نے عدالت کو بتایا کے جمشید دستی کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں ۔

اس موقع پر عدالت نے 20 فروری تک تمام مقدمات میں جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ۔

قومی خبریں سے مزید