• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات ایوان میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر برہم

کراچی (ایجنسیاں) تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے ایوان میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ دِنوں کراچی سے منتخب ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کی جانب سے ایوان میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اِس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ حیر ت ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر ذاتی حملہ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے اور یہ کہیں بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مہوش حیات نے لکھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سطح کی ضرورت ہوتی ہے اور ایوان میں اپنے مسائل پیش کرنے کے اِس سے بہتر طریقے بھی ہوسکتے ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ مستقبل میں مناسب اقدامات کے لیے ضروری ہے کہ اِس پر سینسر لگایا جائے۔
تازہ ترین