• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر شہریار محسود افغانستان میں دھماکے میں ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر شہریار محسود سرحد پار افغانستان کے صوبہ کنڑ میں دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہو گیا۔سرحد پار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہریار محسود کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے اس وقت دیسی ساختہ بم کا نشانہ بنایا جب وہ کنڑ صوبے کی اہم سڑک سے گزر رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں دوسرے عسکریت پسند بھی سوار تھے۔ تاہم دھماکے میں دیگر افراد کے مرنے یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔صوبے کنڑ میں پاکستان میں فوجی کارروائیوں سے فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔

تازہ ترین