• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیسی کے اسپتال اور ڈسپینسری کے لیے بھرتی کا عمل شروع

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) نے اپنے اسپتالوں اور ڈسپینسریوں کے لیے مطلوبہ ساڑھے پانچ سو سے زائد اسٹاف کو تعینات کرنے کے لیے بھرتیوں کا عمل شروع کردیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے مراسلے کے مطابق جس اسٹاف کی بھرتی کی جائے گی، اس میں ریسپڈنٹ میڈیکل آفیسر (RMO) 85، فزیو تھراپسٹ 3، فارماسٹ 5، آلیوسیشنل تھراپسٹ ایک، میڈیکل ٹیکنولوجسٹ 7، ڈائسٹیشن ایک، نرسنگ سسٹر 33، ریوڈیوگرافر ایک، سائیکولوجسٹ ایک، اسٹاف نرس 91، میل نرس 100، او ٹی ٹیکنیشین 5، لیب ٹیکنیشین 5، ڈینٹل ٹیکنیشین 4، ایکسرے ٹیکنیشین اور ای سی جی ٹیکنیشین 4، 4، ڈسپینسر 97، مڈوائف 19، نرس ایڈ 69، وارڈ بوائے 66، باورچی 16 اور وارڈ بیریئر 17 و دیگر شامل ہیں۔ اسٹاف کی عمر کی حد 18 سے 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین