• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قرار، 2 ٹی وی چینلز کو 5،5 لاکھ جرمانہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پیمرانےصوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےمقامی دو نیوز چینلزکے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ دونوں چینلز کو 5،5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے اور پرائم ٹائم میں دونوں وزراء سے معافی مانگنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔کونسل آف کمپلنٹس پیمرا لاہور نے اپنے 97ویں اجلاس میں یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔”بول“چینل نے 16ستمبر 2019کو نشر ہونے والے”اب پتہ چلا“پروگرام اور ʼہمʼچینل نے 23ستمبر کو صوبائی وزیر خوراک کے خلاف جھوٹی خبر چلائی تھی۔شنوائی کے بارہار مواقع ملنے کے باوجود دونوں چینلز جھوٹ کو ثابت نہ کر سکے۔کونسل آف کمپلنٹس پیمرا لاہور نے الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ 2015کی خلاف ورزی پر فیصلہ دیاہے۔مجاز اتھارٹی نے معاملے پر غور کرنے کے بعد کونسل آف کمپلنٹس پیمرا لاہور کی تمام سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے آرڈرجاری کر دیاہے۔

تازہ ترین