• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کی کوششیں رائیگاں، لال مسجد محاصرہ ختم نہ ہو سکا

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار،نیوز رپورٹر ) ) وفاقی دارالحکومت کے علما ء اکرام کی تمام تر کوششوں کے باوجود جمعرات کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے کیا گیا لال مسجد کا محاصرہ ختم نہ ہو سکا ،ایس ایچ او آبپارہ سب انسپکٹر عبدالرشید سارا دن لال مسجد کے چاروں طرف کی سڑکوں پر قناتیں لگا کر مسجد کو چھپانے کی کوشش میں مصروف رہے مگر اس کے باوجود انہیں ریسیکو 15 ٹرانسفر کر دیا گیا ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کوشش کے باوجود رابطے میں نہ آسکے ، مسجد کا محاصرہ ختم کرنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور علما ء اکرام پر مشتمل بارہ رکنی کمیٹی متحرک ہو گئی ہے جس کے طیب اردگان کی روانگی کے بعد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے ،حافظ نصیر احمد کی قیادت میں کمیٹی جمعرات کو اس کوشش میں مصروف رہی کہ کشیدگی کوئی ’’نیا چن‘‘نہ چڑھا دے، علماء کمیٹی میں مولانا نذیر فاروقی ، مولانا عبدلمجید ہزاروی ،مولانا یعقوب طارق ، مولانا عبدالقدوس محمدی ،مولانا شبیر کاشمیری ،مولانا عبدالوحید کاظمی ،مفتی محمد اویس ، مفتی عبدالسلام اور مولانا عبدالکریم شامل ہیں۔
تازہ ترین