چند روز قبل ہم نے بیڈروم کی سجاوٹ کے حوالے سے چار بروج کے بارے میں آپ کو بتایا تھا کہ اپنے برج یا اپنی شخصیت کے مطابق بیڈروم کیسے سجایا جاسکتا ہے۔ آج ہم مزید چار برج کا ذکر کرنےجارہے ہیں۔ ان بروج سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بیڈروم کی آرائش و سجاوٹ حتیٰ کہ کمرے کا رنگ و روغن بھی اپنے برج کے مطابق کرسکتے ہیں۔ آئیے ان اقدامات کے بارے میں جانتے ہیں جن کے تحت بیڈر وم کی موزوں ترین آرئش کی جاسکتی ہے۔
برج ثور (Taurus)
آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں اور آپ اپنا خیال بدلنے والے نہیں۔ آپ کے بیڈ روم میںامارت اور زندگی سے بھرپور عمدہ چیزوں کی عکاسی ہونی چاہئے، یعنی آپ کا بیڈروم کسی محل جیسا ہونا چاہئے۔ آپ ہر چیز میں خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ باریک کام والے پردوں اور اپنی پسند کے مطابق بستر کے حصول کیلئے جیب کو بھی نہیں دیکھتے لیکن زیادہ اصراف سے بچنا ضروری ہے۔ ایک عمدہ لکڑی سے بنا بیڈ،اس پر ریشمی چادریں اور ڈھیر سارے نرم و گداز تکیے آ پ کے بیڈر وم کو چار چاند لگا دیں گے۔
آپ کے رنگ: گلابی اور زمین جیسا بھورا
برج جوزا (Gemini)
آپ خوبصورت اور ٹرینڈی چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب تک لوگوں میں کسی خاص ٹرینڈ کا چرچا رہتا ہے، آپ اسے اپنائے رکھتے ہیں، اور پھر کوئی نیا ٹرینڈ اپنا لیتے ہیں۔ آپ کو اگر کوئی ڈیزائن پسند آ جائے توپھر اس کے خلاف جانا مشکل ہوجاتاہے۔
آپ کا انداز یقینی طور پر ’’آجکل کیا Hotہے‘‘ والا ہوتاہے اور خوش قسمتی سے آپ کاذوق بھی بہت عمدہ ہے۔ آپ اپنے بیڈ روم کی آرائش کے متعلق بہت سوچتے ہیں۔ آپ کا بیڈ روم زیادہ تر ماڈرن اور واضح جیومیٹرک لائنز پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ آپ کے بیڈ کی دونوں جانب جدید انداز کے اسٹینڈ رکھے ہوتے ہیں ۔
آپ کے رنگ: ہلکا پیلا ، سبز اور نیلا
سرطان (Cancer)
آپ اپنی موجودگی دوسروں پر غلبہ پائے بغیر ہی ظاہر کرتے ہیں، یعنی آپ زیادہ تر اپنے خول میں رہتے ہیں اور اپنی پرائیویسی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ۔ حیرت انگیز طور پر آپ حساس ہوتے ہیں اور دوسروں کے احساسات کو بھی بخوبی سمجھ لیتے ہیں۔
آپ صرف وہی چیزیں چاہتے ہیں جو آپ کے بیڈروم میں زندگی بکھیر دیں۔ آپ چونکہ بہت حساس طبیعت کے مالک ہیں، لہٰذا سورج کی روشنی روکنے کیلئے اپنے کمرے کی کھڑکیوں پر پردے لٹکانا ہرگز نہ بھولیں۔ ساتھ ہی خاندانی تصویروں کے لئے ایک مخصوص جگہ مختص کریں۔
آپ کے رنگ: سفید ، موتیوں جیسا رنگ یا پیلا اور زرد ی مائل
اسد (Leo)
آپ کو اپنی رائے زنی پر بہت فخر ہے اور توجہ کا مرکز بننے میں بھی آپ برا نہیں مانتے۔ درحقیقت، آپ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ کی شخصیت کا اسیر بن جائے۔ شیر کی علامات والے برج کا حامل ہونے کےباعث آپ کو دبدبہ پسند ہے، اسی لیے آپ کے بیڈر وم کی دیواروں کے رنگ بہت گہرے اور غالب ہوتے ہیں۔
جامنی، گہرے سرخ یا سورج کی طرح گہرے زرد رنگ کو اپنے بیڈروم کی دیواروں پر پینٹ کروائیں، جس کےبعد ایسا لگے گا کہ آپ کی دیواریں سونے جیسی یا شیر کے رنگوں کی طرح چمک رہی ہیں۔
آپ کے رنگ: مالٹا، پیلا ، سرخ اور جامنی رنگ یا پھر سورج جیسا چمکیلا