• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی بمقابلہ قلندرز، پہلے T20 کا وقت تبدیل

ایم سی سی کی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن بھی کیا تھا


لاہور میں ایم سی سی اور قلندرز کے درمیان آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا، میچ شام 5 بجے کے بجائے 6 بجے شروع ہوگا۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارا سنگاکارا کی قیادت میں 48 سال بعد 7 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہے جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

مہمان ٹیم آج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، ٹیم میں پی ایس ایل میں شامل فل سالٹ، سمت پٹیل بھی شامل ہیں جو ایک ایک میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایم سی سی کی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن بھی کیا تھا ۔

واضح رہے ایم سی سی ٹیم ایک میچ قذافی اسٹیڈیم اور 3 میچ ایچیسن کالج میں کھیلے کی ، یہ میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

تازہ ترین