آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ناروے پلاسٹک کی بوتلیں ری سائیکل کرنے میں سب سے آگے


یورپی کمیشن نے پلاسٹک سے بنی بوتلوں کو ری سائیکلنگ کی شرح 90 فی صد تک کرنے کیلئے2029 کی تاریخ مقرر کی ہے تاہم ناروے ایسا ملک ہے جہاں پلاسٹک کی بوتلوں کی ری سائیکلنگ کی شرح 97 فی صد ہے۔

یعنی ناروے مقررہ تاریخ سے 10 سال قبل ہدف حاصل کر چکا ہے۔

ناروے کے بعد فرانس اور برطانیہ کا نمبر ہے جہاں 60 فی صد پلاسٹک بوتلیں ری سائیکل ہوتی ہیں جبکہ دونوں ممالک ڈپازٹ سسٹم کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔

اس سسٹم کے تحت پلاسٹک کا کچرا بھی آلودگی کا سبب نہیں بن سکے گا جبکہ بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کے لیے اکھٹا بھی کیا جاسکے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید