• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی، لیویزفورس کی کارروائی، تاجر کابیٹا بازیاب

بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے میں لیویزفورس نے کارروائی کے نتیجے میں دو ماہ قبل تاوان کے لیے اغواء کیا گیا تاجر کا بیٹا بازیاب کرا لیا۔

لیویزفورس کی جانب سے کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عائشہ زہری کی قیادت میں کی گئی، کارروائی میں تاجر کےمغوی بیٹے کو بازیاب کرالیاگیا جسے تقریباً دو ماہ قبل اغواء کیاگیاتھا۔

اس کی بازیابی کے لیے چار کروڑ روپے تاوان طلب کیاگیاتھا، اغواء کار لیویز فورس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالےسے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جس نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ہمیں کامیابی دی۔

دوسری جانب لیویز ذرائع کے مطابق آواران میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔

تازہ ترین