• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم کے شہر گینٹ کے تاریخی چرچ میں انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافت ہوئی ہے۔

انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار ایک آرکیالوجیکل ٹیم نے دریافت کی ہے جو گینٹ کے اس مرکزی کیتھیڈرل کے اندر اور اس کے اردگرد کام کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترتیب سے چنی ہوئیں ہڈیوں کی اس دیوار میں زیادہ تر ران اور پنڈلی کی مضبوط ہڈیاں شامل ہیں جبکہ کچھ ڈھانچے بھی ملے ہیں۔

آرکیالوجیکل ٹیم کے ترجمان کے مطابق خیال ہے کہ یہ 15 صدی میں موجود لوگوں کی ہڈیاں ہیں جس کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایک خیال یہ بھی ہے کہ کسی وقت قریب موجود قبرستان کے بھرنے کے بعد اسے دوسروں کیلئے خالی کرنے کی غرض سے یہ ہڈیاں وہاں سے نکال کر یہاں لائی گئی ہوں۔

تازہ ترین