مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے مفادات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر اردوان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر صدر اردوان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے۔