• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کے شان دار موقع پر استاد راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے، شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں، کیوں کہ اس لیگ کے لیے وہ سارا سال انتظار کرتے ہیں۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 20 فروری بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

روشنیوں، فن کاروں اور کھلاڑیوں سے جگمگاتی اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس دیں گے، وہ اس سلسلے میں 19 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے نیویارک میں یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں منعقدہ ’’صوفی نائٹ‘‘ میں اپنی آواز میں مشہور قوالیاں پیش کر کے دنیا بھر کو امن و محبت کا پیغام دیا۔

2014ء میں نوبیل امن انعام کی تقریب میں بھی انہوں نے صُوفیانہ کلام پیش کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

تازہ ترین