• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی


بھاری فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولہ لگنے سے 13 سال کی بچی زخمی ہوگئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین