• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں راہگیروں نے بس کے نیچے دبی خاتون کو نکال لیا

لندن ( جنگ نیوز) لندن کے راہگیروں نےعزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے نیچے دبی خاتون کو نکال لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لندن کے اولڈ کینٹ روڈ پر پیش آیا جہاں سڑک پار کرنے والی خاتون کو ایک بس نے ٹکر مار دی اور خاتون اس گاڑی کے نیچے دب گئی۔ وہاں موجود راہ گیروں نے جب یہ منظر دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر گاڑی کے نیچے دبی خاتون کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں جو نیم بے ہوش تھی ۔ لوگوں نے مل کر گاڑی کو اوپر اٹھایا اور خاتون کو کھینچ کر باہر نکالا ۔ خاتون گاڑی کے ٹائر کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی تھی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نیم بے ہوش ہونےکی وجہ سے خاتون کو گاڑی کے نیچے سے بغیر کسی نقصان کے نکالنا مشکل لگ رہا تھا ۔ حادثے کے کچھ دیر بعد ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے خاتون کو فوری طبی امداد دی اور بعد میں اسے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
تازہ ترین