• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلارک کا اہلیہ سے 8 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ کیلی کلارک  نے 40ملین ڈالرز معاہدے کے عوض راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کیلی سے 8 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کے لیے چالیس ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کلارک کئی ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا۔دونوں فریقین نے راہیں جدا کرنے کے لیے عدالت کا رخ کیا جہاں کلارک نے اپنی چار سالہ بیٹی کی کفالت جاری رکھنے کی رضا مندی ظاہر کی۔
تازہ ترین