راولپنڈی کے 150 سال پرانے سنیما اراضی سے متعلقہ کیس میں 3 گرفتاریاں ہوگئیں۔
اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری ریکارڈ میں مبینہ رد و بدل پر ای ٹی او اور انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق معاملے کا مقدمہ درج ہے، نامزد مبینہ بینیفشری ملک عارف بھی گرفتار ہیں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سنیما اراضی کے مالک بلال صادق نے درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک عارف نے میونسپل کارپوریشن افسران کی ملی بھگت سے اراضی پر قبضہ کیا تھا ۔
درخواست گزار نے کہا کہ جعلی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر 2 کنال اراضی ملک عارف کے نام کی گئی۔
اس معاملے میں اینٹی کرپشن حکام نے دیگر محکموں کے متعلقہ افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کی سفارش کی ہے۔