• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرافہ بنیادی درجے کی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقیق

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زرافے بنیادی درجے کی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

اس حوالے سے اسپین میں بارسلونا کے محققین نے چار چڑیا گھروں کے زرافوں پر تجربات کیے جن سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ جانور بنیادی مقدار کو سمجھنے یا سادہ حساب کتاب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف بارسلونا، یونیورسٹی آف لیپزگ اور میکس پلانک انسٹیٹیوٹ فار ایوولوشنری اینتھروپولوجی (علم بشریات) کے محققین کے مطابق بارسلونا چڑیا گھر کے چار زرافوں کو دو مختلف برتنوں میں گاجروں کے ٹکڑوں کی مختلف مقدار دی گئی۔ جس کے بعد سائنسدانوں نے گاجروں کے ان برتنوں کو ڈھانپ دیا۔

اس دوران جانور مسلسل یہ دیکھتے رہے کہ کیا انسانوں نے ان میں مزید گاجر کے ٹکڑے شامل کیے یا نکال دیے ہیں۔ جس کے بعد زرافوں نے 68 فیصد مواقع پر وہ کنٹینرز منتخب کیے جن میں گاجر کے زیادہ ٹکڑے شامل کیے گئے تھے، جسں پر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اسے محض اتفاقی یا بے ترتیب امکان کے طور پر نہیں سمجھا جا سکتا۔

سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ مزید تجربات، جن سے یہ بات سامنے آئے گی کہ آیا زرافے فیصلہ کرنے کے دوسرے طریقے استعمال کر رہے تھے یا نہیں، جیسے کہ یہ دیکھنا کہ سائنسدانوں نے کسی ڈبے کو چھوا ہے یا نہیں، اس سے یہ ظاہر ہوا کہ دو زرافے شاید یہی طریقہ استعمال کر رہے تھے، لیکن باقی دو اسی شرح سے ان ڈبوں کا انتخاب کرتے رہے جن میں زیادہ گاجر تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ان دو زرافوں کے نتائج زیادہ پیچیدہ ذہنی حسابی عمل کے ممکنہ استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان تجربات میں زرافوں کی کامیابی کم تھی جب ڈبوں میں سے گاجریں منفی کی گئیں اور انہوں نے ایسے انتخاب کیے جو تقریباً اتفاقی چانس کے برابر تھے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زرافے غالباً انسانوں کی طرح تو ریاضی نہیں کرتے لیکن وہ اعداد و شمار کی ایک بنیادی سمجھ رکھتے ہیں جو ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید