• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لڑکیوں میں تبدیلی لانے کی طاقت ہوتی ہے، پریانکا چوپڑا

لڑکیوں میں تبدیلی لانے کی طاقت ہوتی ہے، پریانکا چوپڑا 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ’میرا ماننا یہ ہے کہ اگر لڑکیوں کو مواقع میسر ہوں تو وہ تبدیلی لاسکتی ہیں، لڑکیوں میں تبدیلی لانے کی طاقت ہوتی ہے‘۔گزشتہ روز بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اُس وقت کی تصویر شیئر کی جب اُن کو’مِس ورلڈ‘ جیسے بڑے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’18 سال کی عُمر میں مِس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنا ایسا لگتا ہے کہ جیسے کل ہی کی بات ہو۔ ‘بھارتی فلم اسٹار نے لکھا کہ ’تقریباً 20 سال کے بعد بھی پُرانے نظام کو تبدیل کرنے کے لیے اُتنی ہی پُرجوش ہوں جیسے پہلے تھی اور میں جو بھی کرتی ہوں اُس کی اپنی ایک حقیقی حیثیت ہوتی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ لڑکیوں کو اگر مواقع میسر ہوں تو وہ تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا جونس نے 20 سال قبل 2000 میں مِس ورلڈ کا تمغہ جیتا تھا، اُس وقت اُن کی عُمر صرف 18سال تھی اور وہ شوبز کی دُنیا سے بھی ناواقف تھیں۔

تازہ ترین