• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم: ”جیونیوز “ کیساتھ کرکٹرز اور اینکر بھی شامل

انسداد پولیو مہم: ”جیونیوز “ کیساتھ کرکٹرز اور اینکر بھی شامل 


کراچی (محمد ناصر)پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں ”جیونیوز “ کیساتھ کرکٹرز اور اینکر بھی شامل ہوگئے ہیں،سابق کرکٹر معین خان، سلیم صافی ، شہزاد اقبال ، ابصا کومل نے پولیو کے خاتمے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پولیو کے خلاف جنگ جاری ہے ، پاکستانی بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے نا صرف ”جیونیوز“ اس مہم کا حصہ بن گیا ہے بلکہ کرکٹرز اور اینکرز بھی میدان میں آگئے ہیں۔

سابق کرکٹر معین خان انسداد پولیو کیلئے ”جیونیوز“ کی مہم کے حامی ہیں۔ اُنہوں نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں پولیو کا خاتمہ بہت ضروری ہے، جس ملک میں ہم رہتے ہیں یہاں پولیو بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ ”جیونیوز“ نے جس طرح اس مہم کا آغاز کیا ہے یہ بہت بڑی کاوش ہے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور پولیو کوجڑ سے ختم کردیں۔

 سینئر صحافی اور اینکر سلیم صافی نے پشتو زبان میں کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر آفت کا مقابلہ بہت بہادری سے کیا ہے، پولیو کے خلاف جنگ پاکستانی قوم کیلئے دس منٹ کا کام ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ ہم عزم کریں کہ اپنی آنے والی قوم کو اس تباہی سے بچانا ہے، پولیو کے خلاف ہم یہ جنگ بہت آسانی سے جیت سکتے ہیں، بس اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ انسداد پولیو مہم میں عوام بھی ”جیونیوز“ کا ساتھ دیں ۔ عوام اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کراکے اپنی ویڈیوز اور تصاویر بھی جیونیوز کو واٹس کرسکتے ہیں، اُن کے پیغامات ”جیونیوز“ پورے پاکستان کو دکھائے گا۔

تازہ ترین