• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیوفلمز “ کا شاہکار ”ڈونکی کنگ“ پیرو میں ریلیز

کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ اسپین، جنوبی کوریا ، روس ، یوکرین ، ترکی ، کولمبیا اور دیگر ممالک میں ریلیز ہونے کے بعد اب ”پیرو“ میں بھی ریلیز کی جاچکی ہے۔ 2018ءکی بلاک بسٹر فلم بیرون ممالک میں ترکی، یوکرین، روس، کوریا، اسپین و دیگر زبانوں میں ریلیز کی گئی۔ فلم کے ہدایتکار عزیز جندانی کاکہنا ہے کہ دُنیا میں فلم جہاں ریلیز ہوئی کامیابی نے قدم چومے۔ فقید المثال فلم کو پاکستان میں ”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے 2018ءمیں ریلیز کیا گیا تھا جس نے ملک بھر میں بے مثال بزنس کرکے فلم انڈسٹری میں نئی مثال قائم کی تھی اور ہر عمر کے افراد کے دِل جیت لئے تھے۔
تازہ ترین