کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے اور لنک روڈ کے کٹ پر موٹر سائیکل ٹریلر کے عقب سے جا ٹکرائی جسکے نتیجے میں 30سالہ عامر اور 40سالہ طاہر احمد جاں بحق ہو گئے،پولیس نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا،فرئیر تھانے کی حدود کینٹ اسٹیشن موڑ کے قریب للی برج سے اترتے ہوئے روٹ نمبر20کی مسافر بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے رکشا،موٹر سائیکل اور گاڑی کو روندتی ہوئی چلی گئی جسکے نتیجے میں بچی اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں 14سالہ افشاں نے دم توڑ دیا ،پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے،نیشنل ہائی وے لاشاری گوٹھ کے قریب لوڈنگ پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3بھائی زخمی ہو گئے،تینوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 12سالہ علی رحمٰن نے دم توڑ دیا، جبکہ زخمیوں کی شناخت 15سالہ فضل الرحمٰن اور18سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے بتایا کہ پک اپ ڈارئیور منور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے،شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود فاسٹ یونیورسٹی کے قریب سڑک عبور کرنے والی خاتون ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ ٹرک میں سوار 8افراد بھی زخمی ہوئےجنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر40برس کے قریب ہے تاہم انکی شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں25سالہ امجد ، 23 سالہ عرفان اور دیگر شامل ہیں،دریں اثنا جمشید کوارٹر تھانے کی حدود لسبیلہ بجلی گراؤنڈ کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلےدب کر 13 سالہ صدام زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج اس نے دم توڑ دیا ۔