• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدر لینڈ جانے والے کنٹینر سے 45 کلوگرام ہیروئن 33 کلو افیون بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے نیدر لینڈ جانے والے کنٹینر سے منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کلفٹن نے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل (sapt) کراچی پر نیڈر لینڈ جانے والے کنٹینر سے خفیہ اطلاع کا کارروائی کرتے ہوئے 45کلو گرام ہیروئن اور33کلو افیون برآمد کر لی،اے این ایف کے مطابق اس دوران منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کے تین کارندوں شہباز علی خان،محمد یونس سیانی اور محمد عظیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

تازہ ترین