اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ایک طرف جہاں سیاسی محاذ آرائی باالعموم قومی مزاج کا حصہ بنتی جارہی ہے وہیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نہ صرف یہ کہ سیاسی اتفاق رائے کے عملبردار کے طور پر ابھر رہے ہیں اور قومی اسمبلی جیسے موقر ادارے کے فروغ اور استحکام کیلئے کوشاں ہیں ۔گزشتہ روز 15 ویں قومی اسمبلی کے 5 سالہ سٹریٹجک پلان کی رونمائی بلا شبہ احسن اقدام ہے یہ پلان اسد قیصر کی زیر نگرانی ایوان کی تمام جماعتوں سے لئے گئے سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی نے متفقہ طور پر مرتب کیا جیسے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ گزشتہ جون میں قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔