• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ میڈیا سے خفا ہی رہتی ہے، سینیٹر نعمان وزیر

جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ میڈیا سے خفا ہی رہتی ہے


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ میڈیا سے خفا ہی رہتی ہے،ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ سوشل سیکٹر میں اینٹی فراڈمنیجمنٹ ،وائٹ کالر کرائمز کے اوپر کورسز موجود ہیں، گلو کار /صدر زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے خلاف تمام صوبوں کو قانون سازی کرنی چاہئے۔تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ مافیا پاکستان میں کافی سیکٹرز میں موجود ہے اور کچھ ایسا میڈیا ہے جو وزیراعظم کی بات کو غلط طرح سے پیش کرتے ہیں جس وزیراعظم کچھ چینلز سے نالاں ہیں اور جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ میڈیا سے خفا ہی رہتی ہے اور اپوزیشن میں جاتے ہی تمام سیاسی جماعتیں میڈیا سے خوش ہوجاتی ہیں یہ ایک تاریخی ٹرینڈ ہے۔گلو کار /صدر زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے کہا کہ تمام صوبوں کو اس بارے میں قانون سازی کرنی چاہئے کی اگر کو ئی شخص کسی بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے تو اس کو سزا دے سکیں اور جب بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے کہ جب اس کے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں بالکل چھوڑ دینی چاہئے اور جو چیز اس سے متاثر ہوتی ہے وہ زندگی بھر کے لئے ہوتی ہے۔

تازہ ترین