• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کسی کو اپنے برج کے مطابق اپنی شخصیت جاننے کا اشتیاق ہوتاہے۔ برج سے وابستہ اسرار صرف خوبیوں اور خامیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ رہن سہن، کیریئر اور انسان سے متعلق دیگر چیزوں کیلئے بھی ہوتے ہیں۔ اسی لئے وہ قارئین جو اپنےبیڈ روم کی سجاوٹ اپنے برج کے مطابق کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے کچھ مشورے ہیں۔ اس سے قبل ہم آپ کو آٹھ بروج کے مطابق بیڈروم کی تزئین و آرائش کے حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں۔ آج ہم مزید چار بروج کا ذکر کرنے جارہے ہیں۔ 

سنبلہ (Virgo)

برج سنبلہ کے حامل افراد دوسروں کے ساتھ مستحکم، قابل انحصار اور مفاہمت کے ساتھ کام کرتے ہیں، لیکن اپنی ذات میں گم رہنے کے باعث اپنے جذبات کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتے۔ یہ لوگ سمجھدار، خوش طبع اور شائستہ ہوتے ہیں، اس لیے بیڈر وم کی آرائش میں بھی شائستگی اور نفاست جھلکتی ہے۔ 

کتابوں سے ان کی دوستی ہوتی ہے، اسی لیے ان کے بیڈروم میں کتابوں کا چھوٹا سار یک ہونا ضروری ہے۔ یہ معمولی کمی یا کوتاہی بھی برداشت نہیں کرتے۔ ان کا کمرہ آر ٹ کا عمدہ نمونہ ہوتاہے۔ ان کے کمرے کا لیمپ ، رنگ اور پورا ماحول اورگینک محسوس ہوتاہے۔ 

آپ کے رنگ: ہلکے نیلے ، سبز ، کریم اورسفید

میزان (Libra)

آپ ہمیشہ سوچ ، عمل اور ماحول کے مابین تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ جس سے بھی ملتے ہیں اسے اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں اور ہر ایک سے اچھے تعلقات قائم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ یہ خوش مزاج لوگ ہوتے ہیں اس لئے ان کا بیڈ روم بھی دلکش اور دیدہ زیب دکھائی دیتا ہے۔ 

یہ جدید رحجانات اپنانے کے ساتھ ساتھ کلاسک کوبھی نہیں بھولتے اور کوشش کرتے ہیں کہ دونوں کا حسین امتزاج بنا دیں۔ ان کے کمرے میں لگے پردے سب سے زیاد ہ مرکز نگاہ ہوتے ہیں اور ان کا کمرہ ہر وقت مہک رہا ہوتاہے۔

آپ کے رنگ: پیسٹل ، ہلکا سبز اورنیلا

عقرب (Scorpio)

اس برج کے حامل افراد پراسرار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور خاموش لائٹنگ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ خوش مزاج اور جذباتی بھی ہوتے ہیں، لیکن غیرسنجیدگی اور لاپروائی نہیں برتتے۔ عقرب چونکہ پرائیویسی کے دلدادہ ہوتے ہیں، اس لئے روشنی کو مدھم رکھتے ہیں، لیکن سورج کی کرنیں اندر آنے دیتےہیں اوریہی پراسراریت آپ کی شخصیت کا حصہ ہے۔ 

آپ کے کمرے میں ایک آدھ دیوار یا فرنیچر بہت گہرے رنگ یا دو آتشی رنگ کا ہوسکتاہے، لہٰذا گہرے رنگ کے مخملی کپڑے سے بنے پردے یا بیڈ شیٹ آپ کے کمرے کو آپ کیلئے پرکشش بنائیں گے۔

آپ کے رنگ: شوخ نارنجی ، سرخ ، برگنڈی اور سیاہ

قوس (Sagittarius)

یہ تفریح کرنے کے دلدادہ اورگھلنے ملنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ اس برج کے حامل افراد عموماً نت نئے تجربات، نئی معلومات کے حصول اور نئے مقامات کو کھوجنے کا شوق رکھتے ہیں۔ اپنی آزادی کی راہ میں کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتے ، یہ صاف گو اور اپنے کام سے کام رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ اسی لیے ان کا بیڈروم بھی راحت سے بھرپوراور رنگوں سے سجا ہوتاہے۔ یہ بڑے اور نرم وگداز تکیوں اور آرام دہ میٹرس پرخوب دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔

آپ کے رنگ: قوس قزح کے رنگ یا ان میں سے کوئی ایک شیڈ ، خاص طورپر ہلکا جامنی یا اسی رنگ میں نیلا شیڈ

تازہ ترین