• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے


نیب حکام کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھاپا سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ دیگر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔

 نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے  اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپا مارا۔

ذرائع  کے مطابق شریف گروپ آف انڈسٹریز کے سی ایف او کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لی گئیں ہیں۔

نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہیں، نیب کو 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ نہیں ملا۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے چھاپوں کی تصدیق کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب چھاپے مارے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب والے کچھ نہیں بتاتے دفاتر سے کمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں اور چھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ نیب 18 ماہ میں کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے  کہا چھاپہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں پر مارنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین