• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گٹر لائن کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 3 میں گھر کی گٹرلائن کی صفائی کے دوران گیس سے متاثر ہوکر دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایچ او تھانہ فیروز آباد اورنگزیب خان کے مطابق طارق روڈ کے قریب خالد بن ولید روڈ کے قریب علامہ اقبال روڈ پر رہائشی عمارت اوانتی ٹیرس میں ایک گھر کی گٹر لائن بند تھی جسے کھولنے کے لیے پلمبر کام کر رہا تھا کہ پلمبر نے گیس لائن میں تیزاب ڈالا جس کے بعد تیز گیس پیدا ہوئی جس سے پلمبر بے ہوش ہوگیا۔ اس کی مدد کے لیے چوکیدار آیا تو وہ بھی گر گیا۔ 

ان دونوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے تین افراد بھی متاثر ہوئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق واقعہ سے متاثرہ دو افراد پلمبر ظہیر اور چوکیدار یاسین کی لاشیں جناح اسپتال کی ایمرجنسی پہنچائیں گئیں جو طبی امداد سے قبل ہی راستے میں جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ تین افراد جنت گل حماد اور حنیف کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین