• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان ریلی کے تیسرے روز اسٹاک کیٹیگری مقابلے

چولستان ریلی کے تیسرے روز اسٹاک کیٹیگری مقابلے


چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے روز اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہوئے، جس میں 4 خواتین سمیت 80 ڈرائیورز نے حصہ لیا، ریلی کے اسٹارٹنگ پوائنٹ پر بلوچی اور سرائیکی جھومر نے میلہ لوٹ لیا۔

اسٹاک کیٹیگری میں چار خواتین ڈرائیورز میں سلمیٰ خان اور تشنا پٹیل بھی شامل تھیں۔

ریلی کے آغاز سے قبل اسٹارٹنگ پوائنٹ پر بلوچی اور سرائیکی رقص جھومر کا میلہ سجایا گیا، صحرائے چولستان کے وسط میں قائم دل کش اسٹیڈیم میں سفید اور رنگ برنگے لباس میں ملبوس فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے موٹر اسپورٹس کے ہزاروں شائقین کے دل موہ لیے۔

جیپ ریلی کا فائنل مقابلہ اتوار کی صبح ہوگا، 220 کلو میٹر ٹریک پر ہونے والے فائنل مرحلے میں میر نادر مگسی سب سے پہلے ٹریک پر روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین