خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر میں شادی کے دوسرے روز چاہنے والے کے ساتھ فرار ہوکر شادی کرنے والی دلہن صائمہ برہمانی کے پہلے شوہر حکیم امانت خشک کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ پر گرفتار دلہن کے دو بھائیوں یاسین علی اور عرفان برھمانی کو پولیس نے سیکنڈ سول جج دادو کی عدالت میں پیش کیا۔ جبکہ عدالت نے ملزمان کو مزید سات دنوں کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔دریں اثناء اے سیکشن دادو تھانہ پر شہری حامد سہتو نے پلاٹوں کے بیوپاری غلام النبی سولنگی کے خلاف بارہ لاکھ روپئے کا جعلی چیک دینے پر فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ علاوہ ازیں نامعلوم چور شاہ گودڑیو کی درگاہ کے باہر کھڑی ہوئی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔جبکہ ضلعی ھیڈکواٹر کے مقام پر انتظامیہ کی جانب سے اینٹی انکروچمینٹ عملےاور پولیس کے ھمراہ کاروائی کرکےہ قبضہ کرکے کی گئی تعمیرات جبکہ کچہری روڈ، موندرناکہ ،اسپتال روڈ، اسٹیشن روڈ اور دیگر مقامات پر تجاوزات بھی مسمار کرکے سامان تحویل میں لے لیا۔