• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ میں پاکستانیوں کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد، پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، پاکستان قونصلیٹ

جدہ (شاہد نعیم) پاکستان قونصلیٹ جدہ نے مکہ ریجن میں پاکستانیوں کو گرفتار کرکے شمیسی جیل بھیجنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ قونصل خانے نے سوشل میڈیا پر جاری اس مہم کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام مکہ مکرمہ گورنریٹ کے علاقے میں پاکستانیوں کو قید اور جلاوطن کر رہے ہیں۔قونصلیٹ کو متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ سعودی حکام تمام قومیتوں کے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے انھیں ملک بدر کرتے ہیں، یہ مشق سال بھر مختلف اوقات میں جاری رہتی ہے تاہم قونصلیٹ نے واضح کیا کہ حالیہ مہم ایسے افراد کے خلاف شروع کی گئی ہے جو اقامے پر لکھے گئے پیشےکی جگہ دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ تین روز میں 400کے قریب پاکستانیوں کو شمیسی ڈیپورٹیشن مرکز لایا گیا ہے۔
تازہ ترین