• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاج دوسرے روزجاری رہا

پشاور(لیڈی رپورٹر)شمالی وزیرستان کے متاثرہ دکانداروں کا اپنے حق کیلئے احتجاجی دھرنا اٹھارویں روز بھی پشاور پریس کلب اور صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری رہا تاہم احتجاج ڈھول کی تاپ پر ہوتا رہا جس میں شرکا علاقائی رقص اتڑ بھ نکرتے رہے جبکہ مظاہرین کے مطالبات حل کرنے کیلئے تا حال حکومت نے کوئی رابطہ تک نہیں کیا ۔مظاہرین نے اس موقع پر کہا ہے کہ حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے ہم پچھلے کئی دنوں سے شدید سردی میں اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکلے ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حصول تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین