• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے متعدد شعبہ جات کے سالانہ نتائج کا علان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور نے متعدد شعبہ جات کے نتائج کا اعلاان کردیا۔ کنٹرولر آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فزکس ریگولر فائنل کے 68امیدواروں میں62کامیاب ہوئے نتیجہ 91فیصد رہا ۔ ہوم اکنامکس ریگولر فائنل کی 34طالبات میں 33نے کامیابی حاصل کی نتیجہ97فیصد رہا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے 25میں سے 24طلبہ پاس ہوئے 96فیصد رہا ۔ ماسٹرز آف الیکٹرانکس میں 24 امیدواروں میں سے 15پاس ہوئے نتیجہ 63فیصد رہا ۔ماسٹرز آف سائیکالوجی فائنل ریگولر کے 88طلباء و طالبات میں سے 81نے کامیابی اپنے نام کی نتیجہ 92فیصد رہا ۔شعبہ تاریخ کے فائنل ریگولر امتحانات34 میں سے 23 نے کامیابی سمیٹی کامیابی کا تناسب 68 فیصد رہا ۔ شعبہ باٹنی کے فائنل ریگولر امتحانات میں 109 طلبہ شریک ہوئے جن میں 79 نے پاس ہوئے نتیجہ 72فیصد رہا۔
تازہ ترین