کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ایک روزہ دورہ پر آج اوستہ محمد جائیں گے دورے کے دوران وہ مختلف تقاریب ، جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب ، قبائلی عمائدین ، نوجوانوں و علمائے کرام سے ملاقاتیں گے وہ ڈیرہ اللہ یار پریس کلب کے پروگرام میں مہمان بھی ہوں گے اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔