• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا مگرکسی نے ساتھ نہیں دیا، فضل الرحمان

سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا مگرکسی نے ساتھ نہیں دیا، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلا م ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا ۔

چار سدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ میں بھی سیاسی جماعتوں کی شرکت علامتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان استقامت اورمضبوطی کےساتھ آگے نہیں بڑھتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔

اس سے قبل گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری جدوجہد قانون اور آئین کے تحت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اطاعت کی ہے نہ کریں گے اگر یہ بغاوت ہے تو میں بغاوت کرتا رہوں گا۔

تازہ ترین