• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، صحافتی تنظیمیں

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے محراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے فرائض کی ادائیگی کے دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد پر مسلسل حملوں اور اُن کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر زور دیا کہ وہ عزیز میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔

ادھر الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر و نیوز ڈائریکٹرز کی ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عباس اور سیکریٹری جنرل عماد یوسف نے کہا ہے کہ میڈیا برادری تشدد کے اس سفاکانہ واقعے پر صدمے میں ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو شناخت کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی صحافی عزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، پی بی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عزیز میمن پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے، یہ حملہ آزادی اظہار پر حملہ ہے، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین